🏏 حسن نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام محمد ابراہیم رکھا گیا 🎉
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر حسن نواز کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ اہلِ خانہ نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، جب کہ مداحوں کی جانب سے قومی کرکٹر کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حسن نواز نے اپنے نومولود بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا ہے۔
واضح رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں تبدیلیاں کی ہیں۔ حسن نواز کو شارجہ کے تین ملکی ٹورنامنٹ، ایشیا کپ اور جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی و ون ڈے سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے باعث ڈراپ کر دیا گیا ہے، جبکہ اُن کی جگہ تجربہ کار اوپنر فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حسن نواز کو قائدِاعظم ٹرافی میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے، جس کا ساتواں مرحلہ 11 نومبر سے شروع ہوگا۔
