قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے لیے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہو گا۔
یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر اور چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے سے کہا تھا آپ نے پنجاب اسمبلی توڑ کر غلطی کی، تحریک انصاف بھی مذاکرات پر آئے، گفتگو کا راستہ کھلا رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسائل ضرور ہیں، حکومت کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت جو بھی اچھے کام کرے گی، ساتھ دیں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن ہمارے پرانے دوست ہیں۔