اسلام آباد: ملک کے 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا۔
جیو نیوز کے مطابق ملک کے 15 نامزد بینکوں نے آج سے حج درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے، حج پالیسی کے تحت حج درخواست دینے والے کو درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے جب کہ دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی۔
پالیسی کے تحت بقیہ حج واجبات یکم تا 10 فروری کے درمیان ادا کرنا لازمی ہوں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا حج کوٹہ ملا ہے اور کوٹے کا نصف 79 ہزار 600 افراد برابر سرکاری و نجی طور پر تقسیم ہوں گے۔
گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر چوہدری سالک نے بتایا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں۔