• Mon. Mar 31st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ناران: جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودا مکانات اور ہوٹلز پر آ گرا

Mar 25, 2025

خیبر پختونخوا کے ضلع ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودا گرنے سے 6 مکانات اور 3 ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

شاہراہ قراقرم (کے ڈی اے) حکام  نے کہا کہ ناران میں اس وقت 4 فٹ سے زائد برف کی وجہ سے روڈ بند ہے، موسم صاف ہونے پر ٹیم کو نقصان کا تخمینہ لگانے ناران بھیجیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودا گرنے سے 6 مکانات اور 3 ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔