میاں محمد نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی ،چیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللہ کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی۔
فہرست کے مطابق صرف میاں محمد نواز شریف صدر کے عہدے کے امیدوار ہیں جس کے باعث میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔
نواز شریف کی بطور صدر کامیابی کا حتمی اعلان جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا،جنرل کونسل میں نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ کامیابی کے اعلان کی توثیق بھی کروائی جائے گی۔
جنرل کونسل کے اراکین شو آف ہینڈ کے ذریعے نواز شریف کی بطور صدر نامزدگی کی توثیق کرینگے۔