لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے 6 سال بعد ایک بار پھر پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی صدر کے عہدے کیلئے نواز شریف کے 8 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں، نواز شریف کے چاروں صوبوں سے الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے بھی نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے، سندھ سے (ن) لیگ کے صدر بشیر میمن، خیبرپختونخوا سے امیر مقام اور بلوچستان سے سردار یعقوب نے نواز شریف کے کاغذات جمع کرائے۔
پارٹی صدر کے امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت صبح 10 سے 12بجے تک کا تھا، جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ دن2 بجے تک کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی چیف الیکشن کمشنر رانا ثنا اللہ نےتجویز کنندگان اور تائید کنندگان کو طلب کرلیا، تجویز و تائیدکنندگان کی موجودگی میں نواز شریف کے کاغذات کی جانچ کی جائے گی۔