• Wed. Apr 2nd, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

نیپرا نے بجلی ایک ماہ کیلئے بجلی 3 روپے سے زائد مہنگی کردی

Jun 6, 2024

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے جس میں بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی اور صارفین اضافی ادائیگیاں رواں ماہ کے بلوں میں کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔