• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

وزیراعظم کی تاجک صدر کو کراچی بندرگاہ پر تجارت کی دعوت

Jul 3, 2024

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دورہ تاجکستان کے دوران تاجکستان کے وزیز اعظم قاہر رسول زادہ سے آج دوشنبہ میں ملاقات کی جس دوران دونوں رہنماؤں نے نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان و تاجکستان کے مابین موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک وزیراعظم کو تیسری اعلیٰ سطحی آبی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور آبی سفارت کاری کے شعبے میں تاجکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک صدر قاہر رسول زادہ سے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار اور کراچی بندرگاہ پر تجارت کی دعوت دی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے تاجک ہم منصب کوآبی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارک دی۔

شہباز شریف نے دوران ملاقات آبی سفارت کاری کے شعبے میں تاجکستان کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل ہیں، تعلقات کی بلندی سے اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروع ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ویژن سینٹرل ایشیا پالیسی پر عمل پیرا ہے، تاجکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط بڑھائے جائیں گے، دوران گفتگو وزیر اعظم نے پائیدار اور طویل مدتی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے علاقائی روابط کی کلیدی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے تاجکستان کے تاجروں کو کراچی بندرگاہ پر راہداری تجارت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ریل اور روڈز سے علاقائی روابط کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے، پاکستان وسط ایشیائی ممالک کو تجارتی راہداری فراہم کرے گا۔ ملاقات کے دوران شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے عنقریب علاقائی کنیکٹیویٹی سمٹ کی میزبانی کرے گا۔