• Wed. Mar 12th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سےسب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں شامل ہے، وزیراعظم

Feb 7, 2025

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سےسب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں شامل ہے، سیلاب، گلشیئرز کے تیزی سے پگھلاؤ، شدید گرمی کی لہرکا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بریتھ پاکستان قومی موحولیاتی کانفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کانفرنس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین چیلنجز پرغورکرنا ہے، پاکستان کی کاربن کےاخراج کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب، گلشیئرزکے تیزی سے پگھلاؤ، شدید گرمی کی لہرکا سامنا کرنا پڑتا ہے، 2سال قبل شدید سیلاب کےباعث تباہی کا سامنا کرناپڑا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سےسب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں شامل ہے، سیلاب سے1700افراد جاں بحق، 3 کروڑ30 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پالیسی اور قومی موافقتی منصوبے جیسےمضبوط فریم ورک بنائے ہیں، فریم ورک کا ہونا ہی کافی نہیں،ان پرعملدرآمد بھی ضروری ہے۔