ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں ایک گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
یہ افسوسناک واقعہ پبی کے علاقے ڈاگ جدید میں پیش آیا، جہاں گھر کی چھت گرنے سے آٹھ افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ تمام متاثرہ افراد کو ملبے سے نکال کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ لاشوں کو بھی مقررہ طریقہ کار کے مطابق ہسپتال بھجوا دیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 36 سالہ رضوان، 9 سالہ ولیدہ، 6 سالہ آیان، 5 سالہ حفصہ اور 4 سالہ دعا شامل ہیں۔
