جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام غزہ ملین مارچ آج کبوتر چوک رنگ روڈ پشاور میں ہوگاجس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
:ملین مارچ کی قیادت مرکزی امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمن کریں گے جبکہ صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان، صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع سمیت صوبائی اور ضلعی قائدین خطاب کریں گے۔
جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت علی شاہ کے مطابق ملین مارچ کا آغاز چھ بجے ہوگا۔ تمام اضلاع سے کارکنان اور عوام گاڑیوں کے قافلوں کی صورت میں مارچ میں شریک ہوں گے،تمام تیاریاں مکمل رات گئے اسٹیج کے لیے کنٹینرز لگا دیے گئے پنڈال میں بھی کرسیاں لگا دی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کو پارک کرنے کے لیے بینظیر شہید ہسپتال کے لیے مجوزہ پلاٹ میں پارکنگ بنادی گئی ۔
جماعت علی شاہ کے مطابق مارچ کے دوران نماز مغرب کا وقفہ کیا جائے گاجس کے لیے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔