صوبائی دارالحکومت پشاور میںشدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کے بعد درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا جس کے بعد ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور کا موسم مزید گرم ہونے کا امکان ہے، رواں ہفتے شہر کا درجہ حرارت 43 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 23 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے،گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر اور گردونواح میں ہیٹ ویو کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔