• Thu. Mar 13th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

پی ایس ایل 10 کا آغاز کب اور میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ تاریخ اور وینیو سامنے آگئے

Feb 28, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا، جس کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔

6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 10 کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 13 مئی کو کوالیفائر ون سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا،کراچی کنگز جو لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فاتح ہے 12 اپریل کو گزشتہ ایڈیشن کی رنر اپ ملتان سلطانز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کراچی میں کرے گی۔