ضلع چترال کا تاریخی کالاش فیسٹیول تین دن جاری رہنے کے بعد اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
کالاش فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس فیسٹیول کو خوب انجوائے کیا اور کالاش کمیونٹی کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
ذرائع کے مطابق چترال کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فیسٹیول کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ خوبصورت اور دلفریب مناظر سے مالا مال چترال اور اس کے دیگر اضلاع اپنی مثال آپ ہیں۔
کالاش فیسٹیول سمیت یہاں کئی فیسٹیول منعقد ہوتے ہیں جن میں ملکی و غیر ملکی سیاح بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہیں۔