سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس شروع ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ججز کے تحفظات سمیت مختلف عدالتی امور زیر غور آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں عدالتی اصلاحات پر بھی غور کیا جائے گا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس ہو رہا ہے۔
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کے سوا تمام ججز اجلاس میں شریک ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کے باعث فل کورٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔