آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں افریقی اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان مچیل سینٹنر نے کہا کہ وکٹ دیکھنےمیں اچھی لگ رہی ہے،اچھا اسکورکرنےکی کوشش کریں گے، ہم نے یہاں ٹرائی نیشن سیریز کے میچز کھیلے ہیں۔
مچیل سینٹنر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، اچھی کرکٹ کھیل کے دباؤ ڈالیں گے۔
دوسری جانب ساؤتھ افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہماری ترجیح بھی بیٹنگ ہوتی۔
واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر پہلے ہی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔