• Wed. Mar 12th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

چیمپئنز ٹرافی: راولپنڈی میں بارش کے سبب پاکستان اور بنگلادیش کا ٹاس تاخیر کا شکار

Feb 27, 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور  بنگلادیش کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا جو اب تک نہیں ہوسکا کیونکہ شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

امپائرز کی جانب سے 2 بجے گراؤنڈ کا معائنہ کیا گیا،  بوندا باندی کا سلسلہ تو رک گیا اور گراؤنڈ مین نے کوورز ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گروپ اے میں سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔