• Fri. Mar 14th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

چیمپیئنز ٹرافی ، پاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ کا بڑا میلہ سج گیا

Feb 19, 2025

پاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ کا بڑا میلہ سج گیا۔

تمام تر خدشات اور پڑوسی ملک کی بدگمانیوں و منفی رپورٹنگ کے باوجود آج آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گیا ہے۔

1996 ورلڈکپ کے بعد پاکستان پہلی بار کسی آئی سی سی ایوںٹ کی میزبانی کر رہا ہے، پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کا میزبان ہے۔

تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اپنے کرتب کا مظاہرہ کیا،  چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کراچی نیشنل اسٹیڈیم، لاہور قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم  میں کھیلے جائیں گے۔

انڈیا اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا،  2017 کے بعد چیمپیئنزٹرافی کا ایوںٹ 2025 میں دوبارہ کھیلا جا رہا ہے، پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں بھارت کو شکست دے کر چیمپیئن ٹرافی جیتی تھی۔