ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار کو شکست دے کر ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب ہو گئے۔
امریکی صدارتی انتخاب میں اب تک ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے۔ کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں
سوئنگ ریاستوں پنسلیوینیا ، جارجیا ، مشی گن ، ایری زونا ، وسکونسن اور نیواڈا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے برتری حاصل کی جبکہ کاملا ہیرس نے صرف مشی گن میں کامیابی ملی ۔
امریکی میڈیا کے مطابق انڈیانا، کینٹکی، ریاست اولکاباما، جنوبی کیرولینا، ریاست مسیسپی ، ویسٹ ورجینیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ جبکہ کاملا ہیرس ورمونٹ میں کامیاب ہو گئیں۔
اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 188 اور ڈیموکریٹس 160 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں۔
سینیٹ میں بھی ری پبلکن پارٹی نے اکثریت حاصل کر لی ،سینیٹ میں ری پبلکن کی 51 اور ڈیموکریٹس کی 43 نشستیں ہو گئی ہیں۔ 100 رکنی سینیٹ میں اکثریت کے لیے 51 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔