ویب ڈیسک: ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کاٹگرھ روڈ پر واقع تھانہ پہاڑپور

کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور اس کا قریبی رشتہ دار شامل ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم فائرنگ میں ملوث ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
