• Mon. Dec 1st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

کرک: احاطہ عدالت میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Nov 6, 2025

ضلع کرک کے بانڈہ داؤد شاہ کے احاطہ عدالت میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا شخص پولیس کے حراست میں تھا، ملزم مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم عدالت میں پیشی کے لئے لائے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی، پولیس نے یہ بھی بتایا کہ یہ واقعہ احاطہ عدالت میں پیش آیا جس میں اس فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بعد ایک حملہ اور فرار جبکہ اس کا ساتھی گرفتار ہو گیا ہے۔