ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے کے علاقے میٹھاخیل میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں فلائنگ کوچ اور کار آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ کئی مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
