پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ پاکستان میں شوال کا چاند آج نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ عوام الناس کے ساتھ سیاسی قائدین بھی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید منائیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف لاہور ماڈل ٹاؤن اور مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف اورمریم نواز جاتی امرا میں عید منائیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ بھی عیدالفطر لاہورمیں اہل خانہ کےساتھ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر کی نماز نواب شاہ میں ادا کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں نماز عید پڑھیں گے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ آبائی شہر نواب شاہ میں نماز ادا کریں گے۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان عیدالفطر لاہور میں منائیں گے، صدر استحکام پاکستان پارٹی ڈی ایچ اے میں نماز عید اداکریں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازبھی عید لاہورمیں منائیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان عید آبائی علاقے قصور میں منائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ اور طلال چوہدری عید کی نماز فیصل آباد میں اداکریں گے۔ وفاقی وزرا احسن اقبال نارروال ، رانا تنویرمریدکے اور محسن نقوی بھِی لاہورمیں عید کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بونیر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہری پور، کنونیئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چاغی میں عید کی نماز پڑھیں گے۔