خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم خریداری کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گندم کے حوالے سے حکومت پنجاب اور کسانوں کے درمیان کافی مسائل تھے جس کے باعث کسان احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم خریداری آج سے شروع کردی گئی ہے۔ اس موقع پر پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔
محکمہ خوراک کے مطابق 3900 روپے فی من گندم خریدی جارہی ہے جبکہ 30 جون تک پنجاب کےکاشتکاروں سے 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف پورا کیا جائیگا۔