• Fri. Nov 22nd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

گورنر خیبرپختونخوا کے اپنی رہائشگاہ ’’کے پی کے ہاؤس‘‘ آنے پر پابندی

May 15, 2024

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاؤس اسلام آباد کی انیکسی خالی کراتے ہوئے ان کا سامان باہر نکلوا دیا۔

اس حوالے سے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لیے مختص بلاک ختم کر دیا گیا ہے ،گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائشی بندوبست کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، کے پی ہاؤس میں گورنر کا داخلہ بند نہیں کریں گے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزراء اور ممبران اسمبلی کے لیے رہائش کا مسئلہ تھا، گورنرانیکسی فی الحال ارکان صوبائی اسمبلی اور وزراء استعمال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے صوبائی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا۔