• Mon. Dec 1st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ہری پور میں چور بند گھر سے 60تولے سونا لے اڑے

Nov 11, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں چور بند گھر سے 60تولے سونا لے اڑے، پولیس ریکارڈ کے مطابق چور سیکورٹی کیمرے بھی ساتھ لے گئے ہیں۔
واقعات کے مطابق ہری پور کے تھانہ ٹی آئی پی کی حدود میں واقع ہاؤسنگ کالونی میں بند گھر سے 60تولے سونا چوری ہو گیا ہے، اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گھر کے مکین بیرون ملک گئے ہوئے تھے، ملزمان نے تالے توڑ کر چوری کی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق چور سیکورٹی کیمروں کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے، چوری ہونے والے سونے کی مالیت 2کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ اہالیان علاقہ ہکے مطابق مختلف تھانوں کی حدود میں چوریاں رہزنیاں ڈکیتیاں عام ہو گئیں، پولیس کی جانب سے تاحال چوریوں، ڈکیتیوں، رہزنیوں کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔