• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ہمارا کوئی بھی اسٹیڈیم عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا، محسن نقوی

Aug 19, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی بھی اسٹیڈیم عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے، انہوں نے مین بلڈنگ کے تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لیا اور اپ گریڈیشن پلان پر بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اپنے کھیلوں کے میدانوں کو دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز بنائیں گے، اسٹیڈیمز میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 دنوں سے مسلسل کام جاری ہے، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے اسٹیڈیمز کا کام مکمل کرلیا جائے گا، کام جتنی تیزی سے ہوسکتا ہے ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے، یہ ایک چیلنج ہے، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے کام مکمل کرنے کے لیے پُراُمید ہیں، ہم سیکیورٹی اداروں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہوں گے، 5 ماہ کے اندر اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کی مکمل کوشش کریں گے، موسمیاتی چینلجز کے باوجود تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔