• Wed. Mar 12th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ہمیں معاشرے سے تفریق کو ختم کرنا ہے، وزیر اعظم

Dec 25, 2024

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں معاشرے سے تفریق کو ختم کرنا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کرسمس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اور دنیا میں ہم سب کو امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری امن و سکون سے بستی ہے۔ اور قیام پاکستان سے لے کر آج تک مسیحی برادری کی خدمات نمایاں ہیں۔ زندگی کے تمام شعبوں میں مسیحی برادری کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں معاشرے سے تفریق کو ختم کرنا ہے۔ اور ہمیں ملک میں اقلیتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ آئیں سب مل کر برداشت اور تحمل کے کلچر کو فروغ دیں۔

فلسطین پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ اور غزہ میں جنگ بندی اس وقت اہم ضرورت ہے۔