کسان بورڈ کے صدر سردار ظفر حسین خان نے کہا ہے کہ ہم بھی پاکستانی ہیں، حکومت ہم سے بات تو کرے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ظفر حسین خان نے کہا کہ کوئی ہم سے تعاون کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، ہم پُرامن احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔
سردار ظفر حسین کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے اگلی کپاس اور گنا کی فصلیں بھی اسی پالیسی کا شکار ہو جائیں گی، کسانوں کو زیادہ سے زیادہ گندم کی کاشت کی طرف راغب کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گندم خریداری کے موقع پر محکمۂ ہی ختم کرنے کا اعلان کیا جا رہا ہے، کسانوں کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں، کسانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسان بورڈ اور جماعت اسلامی 16 مئی کو لاہور میں احتجاج کرے گی، 16 مئی کو وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔