خیبر پختونخوا حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط بھیج دیا ہے جس میں 9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے۔
آفتاب عالم نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اب کمیشن کے لیے ناموں کا اعلان کریں گے ، کمیشن کے سربراہ پشاور ہائیکورٹ کے جج ہوں گے۔
یاد رہے خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث اصل کرداروں کو سامنے لائیں گے۔