سپریم کورٹ آف پاکستان میں 9 مئی سے متعلق مقدمات پر سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ کچھ اضافی ریکارڈ پیش کرنا چاہتے ہیں، ایک ہفتے کی مہلت دی جائے۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ ہفتے نہیں، اگلے ہفتے سماعت کریں گے۔
راسیکیوٹر جنرل پنجاب کی استدعا پر مقدمات 2 ہفتے کے لیے ملتوی کیے گئے۔
بانئ پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرنے کا کیس بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ سمیت دیگر ملزمان کے مقدمات کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی۔