وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، نوشکی میں آسمانی بجلی گرنے سے تین خواتین زخمی ہوگئیں، موسلادھار بارشوں کے تیسرے سپیل کے دوران مجموعی طورپر 21 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے جبکہ زخمیوں میں 7 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل۔
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ژالہ باری بھی ہوئی، بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، نوشکی میں آسمانی بجلی گرنے سے تین خواتین زخمی ہوگئیں، پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے تیسرے سپیل کے دوران مجموعی طورپر 21 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے جبکہ زخمیوں میں 7 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ہلاکتیں سوراب،تفتان پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور کیچ میں ہوئیں،بارشوں سے صوبے میں 2161مکانات کو نقصان پہنچا،251مکانات مکمل تباہ جبکہ 14 شاہراہوں اور 3 پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔بارشوں سے115مویشی ہلاک اور 62ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ سے وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کا یہ سلسلہ 29اپریل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ جبکہ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 25 ملی میٹر ریکارڈہوئی۔