• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی: علی امین

Apr 30, 2024

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملک کے استحکام کیلئے بانی پی ٹی آئی شروع سے مذاکرات کے حامی ہیں،اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے کہتا ہوں مجھے بلیک میل کرنا بند کرو، سنی اتحاد کونسل کو اپنا حق دو،  اب تو سنی اتحاد کونسل کی سیٹیں بھی اسمبلی میں آگئی ہیں،  اب مخصوص نشستیں بھی دینی چاہیے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بجلی چوری میں خیبرپختونخوا کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پختونخوا کے عوام اگر بجلی چوری کر رہے ہیں تو اس میں پیسکو اہلکار ملوث ہیں، پختونخوا کے عوام کو چور نہ کہا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں امن تھا، حالیہ بےامنی کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہے، وفاق سےکہتا ہوں دہشت گردی کےخلاف جنگ کی مد میں460ارب روپےجاری کیے جائیں۔