• Fri. Nov 22nd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

بی آر ٹی پشاور کا بس روکنے یا کوریڈور بند کرنے پر جرمانے کا فیصلہ

May 19, 2024

بی آر ٹی پشاور نے قوانین کی خلاف ورزی پر  جرمانے عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹرانس پشاور کے مطابق احتجاجی مظاہرے کے دوران بی آر ٹی روکنے پر 10ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا جبکہ بی آر ٹی کوریڈور کو بند کرنے کی صورت میں بھی 10 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، اس کے علاوہ بی آر ٹی املاک کو نقصان پہنچانے والا اسی وقت نقصان کا ازالہ کرے گا۔

ٹرانس پشاور کے مطابق مرکزی راہداری پر پیدل، سائیکل یا موٹرسائیکل پر سفر کرنے پر 500 روپے کا جرمانہ ہوگا اور بڑی گاڑیوں کو بی آر ٹی کوریڈور پر چلانے سے 5000 روپےکا جرمانہ ہوگا۔

 ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا، لہٰذا مسافر  جرمانوں سے بچنے کے لیے بی آر ٹی قوائد و ضوابط کی پاسداری کریں۔