• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ناروے،آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرلیا

May 22, 2024

ناروے ، اسپین اور آئر لینڈ نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کر لیا، ناروے سرکاری سطح پر اعلان 28 مئی کو کرے گا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر سٹور کا کہنا ہے کہ ناروے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر رہا ہے ، فلسطین کو ریاست تسلیم کئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ناروے 28 مئی کو سرکاری طور پر فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کر لے گا، فلسطین کو ایک آزاد ریاست کا بنیادی حق حاصل ہے۔

دوسری جانب ناروے کے وزیرخارجہ نے اعلان کیا کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد وہ اسرائیلی نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیردفاع کو گرفتار کر لیں گے۔