پشاور: خیبر میں عوام نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فیڈرز پر دھاوا بول دیا، درجنوں کارکن لنڈی کوتل گرڈ سٹیشن میں داخل ہوگئے اور بجلی کی فراہمی کے لیے دھرنا دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پیپلز پارٹی کے زیر انتظام احتجاج ہوا جس میں درجنوں کارکنان لنڈی کوتل گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوگئے۔ احتجاج میں عام افراد بھی شریک تھے، لوگوں نے سیاہ پرچم اٹھا کر نعرے بازی کی اور گرڈ اسٹیشن میں دھرنا دیا۔
مظاہرین نے کہا کہ علاقے میں یومیہ لوڈ شیڈنگ 21 گھنٹے سے تجاوز کرگئی، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، بجلی کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔