• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

پشاور: تنخواہوں میں اضافے کیلئے اساتذہ و ملازمین کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج

May 29, 2024

پشاور: اساتذہ سمیت دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین نے تنخواہوں میں صرف10 فی صد اضافہ اور پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی۔

ميڈیا کے مطابق اساتذہ اور دیگر ملازمین نمبر 1 اسکول میں جمع ہوئے اور فیصلہ کیا کہ اسکول سے ریلی کی شکل میں اسمبلی چوک تک جائیں گے، 10 فی صد اضافہ کسی صورت منظور نہیں، موجودہ حکومت سابق حکومت کی پنشن اصلاحات واپس لے، تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے۔

انتظامیہ نے ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر اسمبلی چوک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی،  ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو شامی روڈ اور باچہ خان چوک کی طرف منتقل کر دیا جس پر سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، متبادل رستوں پر بھی ٹریفک جام ہوگیا۔

شدید گرمی کے باوجود ملازمین نے احتجاج کیا جن میں خواتین بھی شامل تھیِ۔ احتجاج ختم نہ ہونے پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کردیا اور شیلنگ بھی کی۔