خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کا مقصد جعلی فارم 47کی حکومت کو تحفظ دینا ہے ۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ایسی حرکتیں فیصلوں کو طول دینے اور شفافیت کے خاتمہ کے سوا کچھ نہیں ، اس کالے قانون کے آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھی آرڈیننس کے خلاف قراداد منظور کی ہے۔
الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی ہونگے۔