• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

عمران خان نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی ہے: انتظار پنجوتھا

Jun 12, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انتظار پنجوتھا کا کہنا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان نے عمران خان سے مذاکرات کی درخواست کی تھی جسے بانی پی ٹی آئی نے قبول کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے انتظار پنجوتھا نے دعویٰ کیا کہ محمود خان اچکزئی نے مذاکرات کےحوالے درخواست کی تھی جس کی بانی پی ٹی آئی نے اجازت دے دی ہے۔

انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا اگر محمود خان اچکزئی سمجھتے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بات چیت کرنی ہے تو وہ پی ٹی آئی کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے تو وہ اپنی بات پر بھی قائم رہیں گے، اب یہ محمود خان اچکزئی پر منحصر ہے کہ انہوں نے کس کے ساتھ ڈائیلاگ کرنے ہیں۔

دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اگر کسی کو رہائی چاہیے یا مینڈیٹ تو بات چیت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، اگر ہمیں لگا کہ پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو یقین رکھیں کہ ہم انکار نہیں کریں گے۔