• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، سب عمران خان کی رہائی کیلئے متحرک ہیں، علی امین

Jul 5, 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبروں پر ردِ عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم نے ثابت کیا ہماری پارٹی آئین کے مطابق چلنے والی پارٹی ہے۔ پی ٹی آئی کا آج مانسہرہ میں اور کل اسلام آباد میں جلسہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے پوری پارٹی متحرک ہے۔ عدلیہ سے پوری امید ہے انشا اللہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہو گی۔

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اِن کے کپڑوں میں کرپشن کے جتنے سوراخ ہیں ان کو جلد پتا چل جائے گا۔