الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سیاسی جماعت کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر تنقید کو مسترد کرتے ہیں،کمیشن سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔
الیکشن کمیشن کسی دباؤکو خاطر میں لائے بغیر قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا،کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی نے مختلف فورم سے رجوع کیا،ان فورمز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا۔