چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں وضاحت دی۔
محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے ستمبر کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں، اکتوبر سے پہلے ڈیپازٹ پروٹیکشن ترمیمی بل منظور کیا جانا ضروری ہے، کمیٹی کی تجویز پر اس بل کو آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے۔