وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آج اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کو عشائیے پر بلا لیا۔ جے یو آئی کو بھی دعوت دی گئی ہے تاہم جے یو آئی نے ابھی شرکت کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا۔
وزیرِ اعظم ملکی معاشی صورت حال اور مجوزہ قانون سازی پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ججز کی تعداد بڑھانے سمیت ایک آئینی اصلاحاتی پیکج بھی لانا چاہتی ہے۔
ادھر پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ آج ایوان صدر میں طلب کر لیے گئے ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس آج رات 8 بجے ہو گا۔