پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو مینار پاکستان کے بجائے کاہنہ مویشی منڈی میں جلسہ کرنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی کو ایس او پیز کیساتھ جلسے کی مشروط اجازت دی گئی، جگہ کے حوالے سے ڈی سی کی لیگل ٹیم کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔
دوسری جانب اس ضمن میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پتا نہیں پنجاب حکومت کو مینار پاکستان میں جلسے سے کیا خوف ہے؟
نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مینار پاکستان میں جلسےکا اعلان کیا ہے، پتا نہیں پنجاب حکومت کو مینار پاکستان میں جلسے سےکیا خوف ہے؟
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینی ہے تو مینار پاکستان میں ہی دے، دیکھتے ہیں جلسہ کے لیے کون سی جگہ دی جائے گی۔