• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم قرار دینے کی وجوہات فراہم کی جائیں، پشاور ہائیکورٹ

Oct 9, 2024
In this Sunday, April 22, 2018 photo, Manzoor Pashteen, a leader of Pashtun Protection Movement addresses his supporters during a rally in Lahore, Pakistan. A Pakistani rights group in the country's troubled border region has been protesting police brutality, censorship and disappearances, drawing a police campaign against its members and deepening tensions. (AP Photo/K.M. Chaudary)

پشاور: ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت میں حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کو فیصلے کی وجوہات فراہم کی جائیں۔

پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم تنظیم قرار دینے کے نوٹی فکیشن کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ پشتون تحفظ مومنٹ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ پشتون گرینڈ جرگے کو ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جن بنیادوں پر پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے، وہ فراہم نہیں کی گئیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پابندی کا اعلامیہ وفاقی حکومت نے جاری کیا؟، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ تنظیم پر پابندی فیصلہ وفاقی کابینہ نےکیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دینے کی وجوہات درخواست گزار کو فراہم کی جائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔