• Fri. Nov 22nd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

الیکشن کمیشن فیصلے کا پابند، سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کے کیس میں دوسری وضاحت

Oct 18, 2024
A general view of the Pakistan's Supreme Court is pictured in Islamabad on April 6, 2022. - Pakistan President Arif Alvi told the country's election commission on April 6 to fix a date for a new national ballot, as the supreme court adjourned a hearing into the legality of political manoeuvres that led to parliament being dissolved. (Photo by Aamir QURESHI / AFP)

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی درخواست پر ایک اور وضاحت جاری کی ہے ۔

اکثریتی ججز کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہو سکتا،الیکشن کمیشن 12 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے۔
سپریم کورٹ نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم عدالتی فیصلے کو غیر مؤثر نہیں کر سکتی، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ماضی سے اطلاق سپریم کورٹ پر نہیں ہوسکتا۔

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے،اکثریتی ججز نے وضاحت الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا حکم دیا ہے۔