صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم کے منظور شدہ مسودے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد یہ باقاعدہ قانون بن گیا۔
صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم لاگو ہو گئی۔
آئینی ترمیم پر دستخط کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں پارلیمنٹرینز نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد توثیق کیلئے صدر مملکت آصف زرداری کو ایڈوائس بھیجی تھی ، صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ آئین کا حصہ بن گئی۔
واضح رہے کہ سینیٹ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تحریک انصاف نے آئینی مسودے کے حق میں ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم مولانا فضل الرحمان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔