26 ویں آئینی ترمیم نافذ العمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے فوری طور پر پالیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اسپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرزسے کمیٹی ارکان کے نام طلب کرلئے،ذرائع کے مطابق تعیناتی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کاعمل شروع ہوگیا۔
کمیٹی کے لئے 8ارکان قومی اسمبلی اور 4سینیٹ سے لئے جائیں گے۔ وزارت قانون سے تین سینئر ججزکا پینل طلب کیا جائے گا اور کمیٹی ججزکے پینل میں سے چیف جسٹس کاانتخاب عمل میں لائے گی۔
صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، آئینی ترمیم بل 2024 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔