• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

بی این پی مینگل کے منحرف رکن قاسم رونجھو نے سینٹ سے استعفیٰ دیدیا

Oct 22, 2024

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

قاسم رونجھو نے پارٹی کو استعفیٰ جمع کرا دیا۔ قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔

اس حوالے سے پارٹی رہنما ساجد ترین نے کہا ہے کہ پارٹی اجلاس جاری ہے جس میں حتمی فیصلے ہوں گے، استعفیٰ موصول ہوا ہے جسے سینیٹ میں جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا ، جس پر پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل نے دونوں سینیٹرز سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔