• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا کی وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر تنقید

Nov 1, 2024

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر تنقید کے تیر چلادیے۔

پشاور سے جاری بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ مریم نواز نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب نےمالی سال کے پہلے 3 ماہ میں آئی ایم ایف کے سرپلس بجٹ کےحوالے سےخسارہ کیا۔
خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ 150 ارب روپے کے سرپلس بجٹ ہدف کی بجائے 160 ارب کا خسارہ کیا، پنجاب کی ٹیکس وصولی بھی 7 فیصد سے کم رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا مقررہ ہدف 75 ارب روپے تھا، تاہم سندھ 131 ارب روپے کا سرپلس دیا، سندھ حکومت کی ٹیکس وصولی کی شرح 35 فیصد رہی ہے۔

مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا کو 45 ارب سرپلس کا ہدف ملا، ہم نے 103 ارب روپے سرپلس کیا، کے پی نے پورے سال کے سرپلس بجٹ ہدف کا 58 فیصد پہلی سہ ماہی میں حاصل کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق ضم اضلاع کا مقرر شدہ حصہ دیتا تو سرپلس 120 ارب سے زیادہ ہوتا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر نے 85 ارب سرپلس بجٹ دیا۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کئی سال بعد 1700 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا ہے، کافی عرصہ بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا ورنہ ہمیشہ وہاں خسارہ دیکھا ہے۔